نئی دہلی،6اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تجربہ کار ٹینس کھلاڑی لینڈر پیس کو ازبکستان کے خلاف سات سے نو اپریل کے درمیان ہونے والے ایشیا اوسیانا ڈیوس کپ ٹینس مقابلے کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ہندوستان کے کپتان مہیش بھوپتی نے پیس کی جگہ روہن بوپنا کو شامل کیا ہے۔ بوپنا ڈیوس کپ ایشیا اوسیانا علاقائی گروپ ایک کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں رام بالاجی کے ساتھ جوڑی بنائیں گے۔بوپنا اور بالاجی ڈبلز میچ میں ازبکستان کے فرخ دستوو اور سنجار فیاجیو کا سامنا کریں گے۔ بوپنا نے وی رینکنگ میں پیس سے 34 مقام آگے 23 ویں مقام پر ہیں۔ زخمی یوکی بھامبری کی غیر موجودگی میں سنگل میں رام کمار رامناتھن ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے، وہ کل پہلے سنگل میچ میں تیمور اسلالوو سے بھڑیں گے۔ وہیں بھامبری کی جگہ پرجنیش گورن کو ٹیم میں رکھا گیا ہے جو دوسرے سنگل میں فیاجیو کا سامنا کریں گے۔ وہیں برعکس سنگل میچوں میں رامناتھن کا سامنا فیاجیو اور گورن کا اسمالوو سے ہوگا۔ پیس نے 1990 میں جے پور میں جاپان کے خلاف ڈیوس کپ میں ڈبیو کیا تھا۔ یہ پہلی بار ہے جب وہ ڈیوس کپ ٹیم سے باہر ہیں۔